ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم غیر فعال ہونے کا معاملہ،وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

جمعرات 04 اپریل 2024ء

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے غیر فعال ہونے کا معاملہ ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ ذرائع کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے غیر فعال ہونے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کی سربراہی قائم کی گئی ہے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں سی ای او پاکستان سنگل ونڈو اور سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ کمیٹی ممبر جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت قانون اور ممبر ٹیکنالوجی سی ڈی اے کمیٹی کا شامل ہوں گے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے اطلاق میں ناکامی کی وجوہات تلاش کرے گی، آئی ایم ایف نے شکایت کی تھی ایف بی آر 2 برس میں چار شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا اطلاق نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو بڑی ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے، ایف بی آر گزشتہ دو سالوں میں سگریٹ، سیمنٹ، شوگر اور کھاد کے شعبوں میں نظام کا اطلاق نہیں کر سکا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نظام کی ناکامی میں ایف بی آر افسران کے کردار کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لیے الیکٹرانک سسٹم کے بجائے اسٹیمپ سسٹم اور ونڈر کو استعداد پر بھی تحقیقات کرے گی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف