برازیل سے درآمدشدہ اعلیٰ نسل کے جانوروں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

هفته 30 مارچ 2024ء

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پاکستان کی مقامی نسلوں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر سمیت 9 نسلوں پر مشتمل ان مویشیوں میں پاکستان برازیل نسلیں نجہ شامل ہیں ،، امریکی کمپنی”نیشنل ائیر لائنز“ کا کارگو طیارہ Boeing 747 برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گیا، یہ عمل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت قائم کئے گئے گرین پاکستان لائیوسٹاک انیشیٹیو (GPLI) کو بہتر بنانے میں موٴثر کردار ادا کرے گا، 22.5 گھنٹوں پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہر ساوٴ پاوٴلو (Sao Paulo) سے اڑان بھر کے انگولا اور عمان سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، 9044 میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز مویشیوں کی ترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی جو گزشتہ ریکارڈ سے 300 میل زیادہ ہے، اس تاریخی برآمد کی سہولت کاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، فان گرو پرائیویٹ لمیٹڈ(Fongrow)، برازیلن سفیر اور برازیل میں تعینات پاکستانی سفیرنے کلیدی کردار ادا کیا، اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جائینگے، درآمد کئے جانے والے 9 نسلوں پر مشتمل ان مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں ، پاکستان کی مقامی نسلوں میں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر شامل ہیں جن کی نسلوں کو برازیل نے پاکستان سے 1950 ء میں حاصل کیا اور ان کی حفاظت اور افزائش کی، ان مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کو دو ہفتے کے لئے قوارنٹائن میں رکھا جائے گا،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔