پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار،مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے کمی

بدھ 30 نومبر 2022ء

حکومت نے پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ یکم سے 15 دسمبر 2022ء تک فی لیٹر ڈیزل 235.30 پیسے جبکہ پیٹرول 224 روپے 80 پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سردیوں کی وجہ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ پندہ روز کیلیے مٹی کا تیل 181.83 پیسے جبکہ فی لیٹر لائٹ ڈیزل 179 روپے میں فروخت ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی پندرہ دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان