پنجاب میں کھاد کی قلت اور بلیک میں فروخت،نگران وفاقی وزیر صنعت نے نوٹس لے لیا

اتوار 10 دسمبر 2023ء

پنجاب میں کھاد کی قلت اور بلیک میں فروخت کا معاملہ،نگراں وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا،فیکٹریوں کو ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن پیدا کرنے کےلئے ہدایات جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کسانوں کو کھاد کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے اور کھاد کی مصنوعی قلت کے باعث پنجاب بھر میں 3 ہزار 750 روپے کی کھاد کی بوری بلیک میں 5 ہزار 200 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے کھاد کی مہنگے نرخوں فراہمی پر کسانوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر اور ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت کا جواز بنا کر کھاد کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب نگراں وزیرِ صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے نوٹس لے لیا ہے،وزیر صنعت و تجارت نے کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کی یے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔نگران وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کر دیے ہیں۔ وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ 20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پر پہنچنا شروع ہوں گے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ