رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بر آمدات میں اضافہ

پیر 27 نومبر 2023ء

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بر امدات میں 30 فیصد تک اضافہ، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر خوراک کی برآمدات 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 4 ماہ میں ایک ارب 94 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد کی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چاول کی ایکسپورٹ 30 فیصد اضافے سے 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں جبکہ پھلوں کی برآمدات 13.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا حجم 10 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہا، مصالحوں کی ایکسپورٹ 24.56 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئل سیڈز اور میوہ جات کی برآمدات 292 فیصد اضافے سے 30 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہی، چینی کی ایکسپورٹ میں100 فیصد اضافہ ہوا جس کا حجم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق گوشت کی برآمدات 18.77 فیصد اضافے سے 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہی، مچھلی کی ایکسپورٹ میں 8 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب رپورٹ کےمطابق جولائی تا اکتوبرپاکستان سے تمباکوکی ایکسپورٹ میں 21 فیصد کمی آئی




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔