شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس 21 نومبر کو۔طلب

اتوار 19 نومبر 2023ء

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس21 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔گنے کی امدادی قیمت،ذخائر،چینی کی پیداوار اور بر آمد کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز کریں گے۔اجلاس میں شوگر ملز مالکان کا چینی کی برآمد کا معاملہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لے گا۔اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز دے گی جبکہ کرشنگ سال 24-2023 کے لیے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 24-2023 کے لیے گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟