پاکستان کسٹمز نے 77 دن میں 14 ارب 98 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کیں،ایف بی آر

جمعه 17 نومبر 2023ء

پاکستان کسٹمز نے77 دنوں میں 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا ایف بی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے یکم ستمبر سے 16 نومبر تک اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے متعدد کارروائیاں کیں۔ ایف بی آر کے مطابق یکم ستمبر سے سولہ تک 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، جس میں سےصرف پنجاب میں 5 ارب 88 کروڑ کا سامان ضبط کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق سندھ میں 5 ارب، بلوچستان میں 2 اعشاریہ 8 ارب، خیبرپختونخوا میں 1 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ضبط شدہ اسمگل اشیاء میں سگریٹ، گاڑیاں، آٹو پارٹس، پان کے پتے، کپڑا اور ڈیزل شامل ہیں۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام