کوکاکولا ترکی کو 300 ملین ڈالرز میں کوکاکولا پاکستان کے حصول کی اجازت مل گئی

هفته 14 اکتوبر 2023ء

سی سی پی نے کوکا کولا (ترکی) کو 300ملین ڈالرز کی ٹرانزیکشن میں کوکا کولا (پاکستان) کے حصول کی اجازت دے دی کمپٹیشن کمَشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فیز (١) کی کامیاب جانچ کے بعد کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 11کے تحت کوکا کولا(پاکستان)کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ کو کا کولا(ترکی) نے سی سی آئی انٹرنیشنل بی وی کے زریعے کوکا کولا (پاکستان ) کی 49.67 فیصد شئیر ہولڈنگ اٹلانٹک انڈسٹریز سے حاصل کی ہے۔ اس ٹرانزیکشن کا مجموعی حجم300 Ccملین امریکی ڈالرز ہے۔ اس ٹرانزیکشن کے بعد کو کا کولا(ترکی) ، کوکا کولا (پاکستان) کے اکثریتی شئیرہولڈنگ اور انتظامیہ کا مالک ہو گا۔ یہ ٹرامزیکشن ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی معیشت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے اپنے سرمائے پر اچھی منافع کی ضمانت موجود ہے۔ سی سی پی کے چئیرمین اور مرجر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم مرجر کے عمل کو سٹریم لائن کر کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور مرجرو حصول کی درخواستوں پر جانچ کے عمل میں بہتری لانے کے لئے پوری مستعدی سے سرگرم عمل ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے