انٹر بینک میں ڈالر مزید گر گیا ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت کا آغقز

پیر 18  ستمبر 2023ء

حکومت کے اقدامات، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں 296 روپے پچاس پیسے پر آگیا،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بھی مثبت آغاز تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز شروع میں ہی ڈالر انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہو کر 296 روپے 50 پیسے کا ہو گیاہے، جبکہ مزید کمی کا امکان ہے واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے دن کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 16 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 45 ہزار 770 پر آ گیا ہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 45 ہزار 753 پوائنٹس پر بند ہوا تھا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار