ایف آئی اے کی کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،متعدد گرفتار، غیر ملکی کرنسی بر آمد

منگل 12  ستمبر 2023ء

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا لاہور اور پشاور میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون ،بھاری مقدار میں ملکی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈائریکٹر سرفراز ورک کاکہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد سے 6 کروڑ 81 لاکھ مالیت کی مقامی اورڈیڑھ کروڑ سے زائد غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں مظہرشفقت ،ذیشان سلمان شامل ہیں جبکہ اصل ملزم اظہرشفقت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی منی چینجرز اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایف آئی اے نے مختلف شہروں سے ایک افغان شہری سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری رقم برآمد کر لی۔ مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں کے کارروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ایبٹ آباد میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملوث ملزمان سے پاکستانی کرنسی 863000،قطری ریال 1090،سعودی ریال 500 اورامریکی ڈالر 300کے علاوہ ہنڈی والی رسیدیں اور رقم منتقلی میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمد کئے۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ