عوام جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں،ایس ای سی پی کا انتباہ

هفته 12  اگست 2023ء

ایس ای سی پی کا عوام الناس کوجعلی سرمایہ کاری کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ، عوام جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام الناس کو ایک بار پھر متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری سے پرہیز کریں کیونکہ ایسی جعلی اسکیمیں ان کو قیمتی سرمائے سے محروم کر سکتی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے بار ہا یہ واضح کیا ہے کہ کسی کمپنی کی محض رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ یہ کمپنی عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز / رقم اکٹھا کر سکتی ہیں۔ ایس ای سی پی کے نوٹس میں آیا ہے کہ " اے اے انٹر پرائزیز اینڈ انوسٹمنٹ ‘ اے اے انتر پرائزیز ‘ اور انیس احمد انٹر پرائزیز ( سنگل ممبر) پرائیویٹ لمیٹڈ ، " نامی کمپنی عوام کو غیر قانونی اور سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر کے رقوم / سرمایہ اکٹھا کر رہی ہے۔ مذکورہ کمپنی ایس ای سی پی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کی حیثیت کو عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے غلط تاثر دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ اے اے انٹر پرائیزیز کی جانب سے آفر کی جانے والی سرمایہ کاری کی اسکیمیں جعلی اور غیر قانونی ہیں۔ عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسی سکیموں سے گمراہ نہ ہو ں جو ان کمپنیوں کے ساتھ لین دین اور سرمایہ کاری سے باز رہیں ۔ ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ کے تحت مذکورہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ کمپنی کے سوشل میڈیا کو بند کرنے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟