بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کےلئے نرخوں میں 1.81 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بدھ 09  اگست 2023ء

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں جون کے لئے ایک روپیہ اکیاسی پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا،کے الیکٹرک کے لئے دو روپے اکتیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس کے بعد 1.81 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اضافے کااطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ تاہم لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کےلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جون کےلئے دو روپے اکتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے اسکا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام