ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد اضافہ ریکارڈ ،ادارہ شماریات

جمعه 04  اگست 2023ء

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ہفتے 23 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مہنگی ہوئیں ،7 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں اور21 کی قیمتیں مستحکم رہیں ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کے 11.67 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے کا اضافہ ہوا ادارہ شماریات کے مطابق 200 گرام پسی ہوئی مرچ 25 روپے مہنگی ہوئی اورلہسن فی کلو 20 روپے مہنگا ہوا ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پیاز 3 روپے فی کلو،انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے ،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 5 روپے،گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا،جبکہ دال ماش،دال مسور اور آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ،چھوٹا گوشت،کیلے،کھلا دودھ اور چینی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں دوسری جانب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل 9 روپے سستا ہوا ،برائلر زندہ مرغی فی کلو 6 روپے سستی ہوئی ،ویجیٹبل گھی 3 روپے،دال چنا اور دال مونگ 1، 1 روپیہ فی کلو سستی ہوئیں




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ