پاکستان چین کو چیری برآمد کرے گا،اجازت مل گئی

منگل 25 جولائی 2023ء

چین نے پاکستان کو چیری برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی طرف سے جاری اعلامیےکے مطابق وزارت نے 12 سال سے زیرالتوا معاملہ حل کردیا اور اب پاکستانی برآمدکنندگان پاکستان سےچین کو چیری برآمد کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق چینی محکمہ کسٹم نے چیری کی کاشت اور اسٹاک کی سہولیات دیکھ کر فیصلہ کیا۔پاکستان کے 90 چیری باغات اور 15 پیک ہاؤسز چیری برآمد کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق طے شدہ پروٹوکول کے مطابق پاکستان سےچین کو چیری کی برآمدکی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے پاکستان کو گوشت کی برآمد کرنے اجازت بھی دی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سالانہ پندرہ ارب ڈالر تک گوشت بر آمد کر سکتا ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے