آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹیو بورڈ کا اجلاس بارہ جولائی کو ہوگا

پیر 03 جولائی 2023ء

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس بارہ جولائی کو ہوگا،جس میں پاکستان کو قرض کی فراہمی کے حوالے سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی جائے گی،آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائےگی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے حکام کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کا اجراٗ ممکن ہوسکے گا واضح رہےکہ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جو 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا اور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جب کہ معاہدے کے تحت پاکستان ٹیکسز کی آمدن بڑھائےگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکےگی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنےگا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائےگا۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار