کرک میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ ملکر شہد کا پروسیسنگ پلانٹ لگائیں گی |
|
جمعه 14 اپریل 2023ء | |
ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخواہ کے وسط میں واقع ایک چھوٹا سا ضلع ہے، جو بیر کے خالص شہد کے لیے بے حد مشہور ہے، جس کی سالانہ پیداوار 1500 ٹن سے زائد ہے، ضلع کرک کے لوگ بیری کا نہایت عمدہ شہد پیدا کر رہے ہیں ، شہد کی پروسیسنگ میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکین قیمتی شہد سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، شہد کی پروسیسنگ کے لیے پاک فوج نے ضلع کرک کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہد پروسیسنگ پلانٹ لگانے کا عزم کیا تاکہ علاقہ مکینوں کیلئے سیر حاصل فوائد کے اسباب مہیا کئے جا سکیں، اس اقدام کو عملی شکل دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، جس میں اس بڑے منصوبے کو نو ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا جائے گا، شہد کی پروسیسنگ کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کے روزگار میں بہتری آئے گی اور علاقہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا،، |