پاکستان سے علی اکھائی ینگ گلوبل لیڈرز فہرست میں شامل

جمعرات 16 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق ہر سال، غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل نوجوان لیڈرز کے ایک قابل ذکر گروپ کو جو ثابت قدم، دور اندیش اور دنیا کو بہتر بنانے کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں، کو ینگ گلوبل لیڈرز منتخب کیا جاتا ہے۔ ینگ گلوبل لیڈرز فہرست میں شمولیت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علی اکھائی نے کہا کہ میں وائی جی ایل کمیونٹی کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ اس پلیٹ فارم کو انسانیت کی خدمت اور عالمی برادری میں پاکستان کے بہتر امیج کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کروں گا۔ ینگ گلوبل لیڈرز کمیونٹی دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے وژن، ہمت اور اثر و رسوخ کے حامل غیرمعمولی افراد کی ایک متحرک کمیونٹی ہے۔ ایک سو بیس قومیتوں کےایک۔ہزار چار سو سے زائد افراد وائی جی ایل کے ممبرز ہیں، جن میں شہری امور اور کاروباری اختراع کرنے والے، بزنس، ٹیکنالوجی کے علمبردار، ماہرین تعلیم، سماجی کارکن، فنکار، صحافی اور بہت سے دوسرے لوگ شامل ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مشن کے ساتھ منسلک وائی جی ایل عالمی عوامی مفاد میں پبلک پرائیویٹ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ہم اس یقین کے ساتھ متحد ہیں کہ آج کے اہم مسائل ہمیں بہتر مستقبل کی تعمیر کا موقع فراہم کرتے ہیں۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے