پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا،وزیر خزانہ اسحق ڈار

جمعرات 09 مارچ 2023ء

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزئیر خزانہ کا اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میثاق معیشت پر اتفاق کریں اور کوئی بھی اس میں تبدیلی نہ کرے،ملک کی معاشی مشکلات کو ختم کرنےکے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لیے سولہ ارب ڈالر درکار ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں پاکستان چوبیسیویں بڑی معیشت بن گیا تھا، پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی جو گزشتہ حکومت کی غلط پالیسی سےتنزلی کا شکار ہوئی، گزشتہ چار سالوں میں فی کس آمدنی میں صرف تیس ڈالر کا اضافہ ہوا، ہمارے دور میں فی کس آمدنی میں تین سو تہتر ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا اور ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، ہم آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو مکمل کریں گے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اگلے چند دنوں میں ہوجائےگا




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد