ارباز اور ملائیکہ کی طلاق کی وجہ کیا بنی،ملائیکہ نے بتادیا

بدھ 07 دسمبر 2022ء

ملائیکہ اور ارباز میں طلاق کیوں ہوئی وجہ سامنے آگئی، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ نے اپنی اور ارباز کی شادی اور علیحدگی کے حوالے سے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا،ملائیکہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارباز خان کو شادی کےلئے انہوں نے پرپوز کیا تھا،جس کو ارباز نے قبول کیا اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ملائیکہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد کئی سال تک سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن فلم دبنگ کی ریلیز کے بعد حالات میں تبدیلی آئی اور دونوں کے درمیان تناٗو کی کیفیت پیدا ہوئی جو دن بدن شدت اختیار کرتی گئی اور نوبت علیحدگی کے فیصلے تک پہنچ گئی،ملائیکہ کا کہنا تھا کہ ارباز بحیثیت انسان بہت اچھا ہے پروگرام کے دوران ملائیکہ اپنے اور ارباز کے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں،واضح رہے کہ ارباز اور ملائیکہ کی شادی انیس سو اٹھانوے میں ہوئی تھی اور انیس سال بعد دونوں میں دوہزار سترہ میں طلاق ہوئی۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام