کورولس عثمان کی نئی قسط نشر کیوں نہیں ہوئی،وجہ سامنے آگئی؟

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،ترکیہ میں تین روزہ سوگ،سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور تاریخٰ ترک سیریز کورولس عثمان کے پانچویں سیزن کی نئی قسط نشر نہیں کی گئی ’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط ہر ہفتے بدھ کو نشر ہوتی ہے لیکن اس ہفتے نئی قسط نشر ہونے کے بجائے 132 ویں قسط ہی دوبارہ نشر ہوئی۔کورولس عثمان کی نئی قسط نشر کیوں نہیں ہوئی اسکی وجہ سامنے آگئی ہے کورولس عثمان سیریز کی پروڈکشن ٹیم نےانسٹا گرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر سیریز کی نئی قسط نشر نہ کیے جانے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے حملے میں ہمارے سیکڑوں فلسطینی بھائیوں کی شہادت پر ہمارے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اسکی وجہ سے کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط نشر نہیں کی جائے گی۔ پوسٹ میں پروڈکشن ٹیم نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے بچوں، خواتین اور عام شہریوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے