پرینیتی چوپڑہ کی بارات کشتی پر آئے گی

بدھ 20  ستمبر 2023ء

پرینیتی چوپڑہ کی راگھو چڈھا سے شادی کی تیاریاں مکمل،بارات کشتی پر آئے گی بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑہ کے دلہا راگھو چڈھا کشتی پربارات لے کر آئیں گے،راگھو چڈھا ہوٹل لیک پیلس سے بارات لے کر لیلا پیلس سے تک کشتی میں آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اودے پور میں ہونے والی شادی کی تقریب 24 ستمبر کو ہوگی اورمحفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع پنجابی اور راجھستانی کھانوں سے کی جائے گی۔ شادی کی جگہ کی سجاوٹ کے لیے سفید پھول کولکتہ اور نئی دہلی سے منگوائے گئے ہیں۔ راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا