رشتہ کروانے کیلیے میرج بیورو نے 8 لاکھ روپے مانگے، یشما گل ۔

جمعرات 14  ستمبر 2023ء

اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ میرج بیورو نے رشتہ کروانے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ میرج بیورو والوں کو اپنے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کہا یہ سوچ کر کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے اور شادی کرلوں لیکن میرج بیورو والوں نے رشتہ ڈھونڈنے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سن کر حیران رہ گئی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکار صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کام کررہے ہوتے ہیں۔ میرے پاس بھی شوہرڈھونڈنے کا وقت نہیں ہے۔ ایک دن سیٹ پر بیٹھے بیٹھے مذاق میں آن لائن میرج بیورو دیکھنا شروع کیے۔انہوں نے کہا کہ میرج بیورو نے یہ تصدیق کرنے کے لیے کہ میں یشما گل ہوں ویڈیو کال کی اور پھر 4 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور رشتہ ہونے کے بعد مزید 4 لاکھ روپے معاوضہ مانگا۔یشما گل کا کہنا تھا کہ گھر والے کہتے رہتے ہیں کہ وہ شوبز میں کام بھی جاری رکھیں مگر شادی کرلیں۔ فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو شادی کر لوں گی۔ انسان کو سوچ سمجھ کر شادی ایک بار ہی کرنی چاہیے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔