سیف نے کہا جے دیپ اور وجے ورما کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہوگا،کرینہ کپور

جمعرات 07  ستمبر 2023ء

بالی ووڈ کی میگا سٹارکرینہ کپور فلم جانِ جاں سے نیٹ فلکس پر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ وِجے ورما اور جے دیپ اہلاوت کے ساتھ سکرین شیر کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ فلم کے ٹریلر لانچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کرینہ کپور کاکہنا تھا کہ ان کے شوہر سیف علی خان نے انہیں فلم سائن کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جانِ جاں میں وِجے ورما اور جے دیپ اہلاوت کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور یہ آسان نہیں ہوگا۔ نیوم میں ہدایتکار سائمن ویسٹ کی سربراہی میں تاریخی فلم ’عنترہ‘ کی شوٹنگ کرینہ کپور کا اپنے ساتھی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سیف نے مجھے کہا تھا کہ سنو ایسا نہیں ہوگا کہ تم وین سے میک اپ کرکے اتروگی اور سیٹ پر جا کر ڈائیلاگ بول لو گی۔ آپ کو اپنا یہ رویہ ترک کرنا ہوگا، آپ جے دیپ اور وِجے جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی اس لیے تیار رہیں۔ وہ دونوں چیزیں تبدیل کر رہے ہوں گے تو بہتر ہے آپ بھی ہوشیار رہیں کیونکہ یہ پِکنک نہیں۔ بالی ووڈ کی بیبو نے مزید کہا کہ جے دیپ اہلاوت ہمیشہ اپنے کردار کی تیاری کر کے آتے ہیں جبکہ وِجے ورما سیٹ پر ہنسی مذاق کر رہےہوتے ہیں لیکن جب وہ کام کرتے ہیں تو یہ معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ وہ اگلہ جملہ کون سا اور کیسے بولیں گے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی