نجی ٹی وی چینل کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل تیرے بن کا سیزن ٹو بنانے کا اعلان

هفته 08 جولائی 2023ء

تفصیلات کے مطابق سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے شائقین میں ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سیزن ٹو بنانے کا اعلان کیا ہے ڈرامہ تیرے بن کی غیر معمولی کامیابی پر ڈرامے کی مرکزی کاسٹ نے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے ساتھ کیک کاٹا جبکہ اس موقع پر عبداللہ کادوانی کا کہنا تھا کہ تیرے بن کا غیر معمولی سفر پاکستان میں انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں بے مثال سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔تیرے بن کو سب سے بڑا بلاک بسٹر بنانے پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، میں اور اسد قریشی دنیا بھر کے ناظرین کا ہماری تخلیق کے لیے ان کی بے پناہ محبت اور حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں