پہلا ایک روزہ میچ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

پیر 09 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں دو سو پچپن رنز بنائے،نیوزی لینڈ کی طرف سے بریس ویل تینتالیس اور ٹام لیتھم بیالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے،پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے پانچ،اسامہ میر نے دو جبکہ محمد وسیم اور نواز نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا،حارث رؤف اور آغا سلمان کوئی وکٹ نہیں لے سکے دو سو چھپن رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا لیکن پاکستان کے بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا فخر زمان چھپن،بابر اعظم چھیاسٹھ اور محمد رضوان ستتر رنز بنا کر نمایاں رہے کیویز کی طرف سے بریس ویل نے دو جبکہ ٹم ساؤتھی اور فلپس نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا،پاکستان نے دو سو چھپن رنز کا ہدف انچاسویں اوور کے شروع میں ہی پورا کر کے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار