کراچی ٹیسٹ پاکستان کو جیت کےلئے تین سو انیس رنز کا ہدف

جمعرات 05 جنوری 2023ء

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن کافی دلچسپ رہا،صبح پاکستان نے اپنی پہلی اننگز چار سو سات رنز نو کھلاڑی آوٹ پر شروع کی تو ایک رنز کے اضافے کے بعد پاکستان کی آخری وکٹ گر گئی اور چار سو آٹھ رنز پر پاکستان کی پوری ٹیم آوٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو اکتالیس رنز کی برتری ملی نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور کھیل ختم ہونے سے چند اوورز قبل دو سو ستتر رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی،ٹام لیتھم باسٹھ جبکہ ٹام بلنڈویل اور بریس ویل نے چوہتر چوہتر رنز سکور کئے،پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ،ابرار احمد،سلمان آغا،حسن علی اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی دوسری بال پر ہی عبداللہ شفیق آوٹ ہوگئے جبکہ انکے بعد آنے والے میر حمزہ بھی آوٹ ہوگئے یوں چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کوئی رنز بنائے اپنی دو وکٹیں گنوادیں




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار