آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

بدھ 21 دسمبر 2022ء

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری ٹیسٹ کرکٹ کے بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین پہلے،جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےہیں، آئی سی سی رینکنگ میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ تین درجےترقی کے بعد چوتھا نمبر ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کےجو ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ،انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس تین درجے ترقی کے بعد 23 ویں ، ہیری بروک 12 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ باولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا ،انگلینڈ کےجیمز اینڈرسن کا دوسرا نمبر ہے ،رباڈا تیسرے نمبر پر ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کےرویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟