ریٹائرمنٹ کا اعلان،اظہر علی کل اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے

جمعه 16 دسمبر 2022ء

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران اظہر علی نے نے اعلان کیا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا،ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےآبدیدہ ہوگئے ، اظہر علی کا کہنا تھا کہ انکے مداحوں نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ سنیئرز اور ٹیم مینجمنٹ نے جس طرح انکا ساتھ دیا اس پر بھی وہ سب کے شکرگزار ہیں، اظہر علی کا کہنا تھا کہ میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کر کٹراظہر علی نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اوراب تک 96 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 7097 رنز بنائے ہیں۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر