ملتان ٹیسٹ،انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف برتری دو سو اکیاسی رنزتک پہنچ گئی،پانچ وکٹیں باقی

هفته 10 دسمبر 2022ء

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے، پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز ایک سو سات رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر شروع کی لیکن پاکستان ٹیم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے بابر اعظم پچہتر اور اور سعود شکیل تریسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے،باقی کوئی بھی پاکستانی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہٰن کیا سکا انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نےکی لیکن ابرار احمد نے زیک کرالی کو 3 رنز پر رن آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا،اس کے علاوہ ول جیکس کو 4، جو روٹ کو 21 پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنزپر ابرار نے ہی آؤٹ کیا، دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو دو رنز بنالئے تھے ہیری بروک چوہتر اور بین سٹوکس سولہ رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں،پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں ابرار احمد ابھی تک تین وکٹیں لینے لے چکے ہیں اور اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں اب تک دس بلے بازوں کا شکار کر چکے ہیں




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا