نئی ٹیسٹ رینکنگ،بلے بازوں میں بابر اعظم تیسرے،باولرز میں شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر،آل راونڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

بدھ 07 دسمبر 2022ء

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، آسٹریلیا کے مارنس پہلی اور اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر براجمان،بلے بازوں میں بابر اعظم تیسرے،باولرز میں شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر،آل رائونڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں آئی سی سی کی طرف سے جاری رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں،رینکنگ میں پانچویں نمبر پر بھارت کے رشباہ پنت،چھٹے پر نیوزی لیند کے کیم ویلیہسن،ساتویں نمبر پر آسٹریلیا کے عثمان خواجہ،آٹھویں نمبر پر سری لنکا کے ڈیموتھ کورتنے،نویں نمبر پر بھارت کے روہت شرما اور دسویں نمبر پرنیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل موجود ہیں ٹیسٹ کرکٹ باولرز کی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہے اور آسٹریلوی باولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے،انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،باولنگ میں چوتھے نمبر پر بھارت کے جسپیر بھمرہ،پانچویں پر پاکستان کے شاہین آفریدی،چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ربادہ،ساتوین نمبر پر نیوزی لیند کے کائل جیسیمن،آٹھویں پر انگلینڈ کے اولی رابنسن،نویں پر نیوزی لینڈ کے نیل واگنر اور دسویں نمبر پر آسٹریلیا کے مچل سٹارک براجمان ہیں ٹیسٹ کرکٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے روندرا جدیجا پہلے،انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے،بھارت کے ایشون تیسرے،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چوتھے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پانچویں،آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے،آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ساتویں،ویسٹ انڈیز کے کیل میرز آٹھویں،نیوزی لینڈ کے کولن ڈیگرانڈ نویں اور کائل جیسیمن دسویں نمبر پر ہیں،آل رائونڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے ۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی