قومی کرکٹ ٹیم کےلئے بہترین کا انتخاب کیا گیا،بابر اعظم

پیر 06 مئی 2024ء

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں جو بہترین تھا اسکا انتخاب کیا، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا، ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں۔ گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں، ہر ٹیم کے لیے پلان ہوتا ہے کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کا پلان نہیں ہوتا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیویارک کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے، ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے اسی کے مطابق پلان کریں گے، بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے۔جبکہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہو گی ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں، روٹیشن کے لیے ٹائم کم ہے اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کے لیے پلان کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی بیک اپ کے طور پر ہے، یہ بات سلیکٹرز نے بھی واضح کی ہے، حسن علی تجربہ کار بولر ہیں۔جبکہ محمد علی نیو بال کے بولر ہیں، ملتان سے باہر نکل کر انہیں تھوڑی مشکل ہوئی انہیں ابھی تھوڑا وقت درکار ہے، اُمید نہیں تھی کہ حارث رؤف اتنی جلدی فٹ ہو جائیں گے، ان کی فٹنس اچھی ہے، عامر جمال فائن آل راؤنڈر ہے، ٹیم کے لیے جو بیسٹ تھا وہ سلیکٹ کیا، محمد حارث ٹاپ آرڈر کا بیٹر ہے، اس کی جگہ نہیں بن سکی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے، سب کھلاڑیوں کا فوکس جیت پر ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے