راولپنڈی ٹیسٹ،انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دن ہی پانچ سو چھ رنز بنالئے،ایک سو بارہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جمعرات 01 دسمبر 2022ء

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا اختتام،،انگلینڈ کی بیمار ٹیم کی دھواں دار اننگ،،، چار سنچریز، رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے کرکٹ کا ایک سو بارہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا، اوپنرز بین ڈکٹ، زیک کراولی، اولی پاپ اور ہیری بروکس سنچریاں بنانے والوں میں شامل ہیں راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز انگلینڈ کےنام رہا۔۔۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز زیک کراولی اور بین ڈکٹ نے اسٹیڈیم کے چاروں اطراف جم کر شاٹس کھلیں۔۔اوپننگ بلے بازوں ج233 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ اس اسکور پر 107 رنز بنانے والے بین ڈکیٹ آؤٹ ہوئے ایک سو بائیس رنز پر کھیلنے والے زیک کراؤلے کو حارث رؤف نے بولڈ کیا کر کے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی کریز کے ایک اینڈ پر موجود اولی پوپ نے جو روٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت بنائی لیکن 286 کے مجموعے پر جو روٹ زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اولی پوپ نے ہیری بروک کے ساتھ جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 176 رنز کی تیز ترین پارٹنر شپ بنائی جہاں انہوں نے سنچری بھی مکمل کی۔اولی پوپ کو 462 کے مجموعے پر ڈیبیو کرنے والے محمد علی نے ای بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انگلینڈ کی چار وکٹیں گر جانے کے باوجود انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی، اس دوران ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی۔ خراب روشنی کے باعث کھیل 75 اوورز میں ہی ختم کردیا گیا۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے ، اس اننگ کے ساتھ ہی کرکٹ کا ایک سو بارہ سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے،، اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔