شعیب ملک سے علیحدگی،ثانیہ مرزا کا بیان سامنےآگیا

اتوار 21 جنوری 2024ء

شعیب ملک سے علیحدگی ،ثانیہ مرزا کا مؤقف سامنے آ گیا۔ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ثانیہ مرزا یہ بتانا چاہ رہی ہیں کہ شعیب اور ان کے درمیان طلاق کو چند ماہ گزر چکے ہیں بھارتی ٹینس سٹار کے والد کی طرف سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ زندگی کے ان حساس لمحات میں سب سے درخواست ہے کہ افواہوں سے پرہیز کریں اور موجودہ حالات میں ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر دی مرزا فیملی اور ٹیم ثانیہ کی طرف سے پیغام جاری کیا ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات