پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جمعه 25 نومبر 2022ء

فیفا فٹبال ورلڈکپ ، پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ رونالڈو 5 فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔ رونالڈو پرتگال کے لیے اپنا پانچواں ورلڈکپ کھیل رہے ہیں، انہوں نے جمعرات کو رواں ورلڈکپ کے پہلے میچ میں گھانا کے خلاف پنالٹی پر گول کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 2006 میں پہلا ورلڈکپ گول کیا جس کے بعد انہوں نے 2010، 2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی گول اسکور کردیا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ہونے والے گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں آغاز کیا۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار