کرکٹ ورلڈکپ ،پاکستانی کرکٹ ٹیم احمد آباد پہنچ گئی،شاندار استقبال

جمعرات 12 اکتوبر 2023ء

کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کا احمد آباد پہنچنے پر شاندار استقبال،پھول نچھاور کئے گئے،ڈھول کی تھاپ پر رقص،کرکٹ ورلڈ میں 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم نے حیدر آباد دکن میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اگلے ہدف پر نظریں جما دیں اور چارٹر فلائٹ کے ذریعے احمد آباد پہنچ گئے۔احمد آباد پہنچنے پر پہلے ایئر پورٹ اور پھر ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کا ڈھول کی تھاپ، پھولوں کی برسات، روایتی رقص کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی شال پہنائی گئی، منہ میٹھا کرایا گیا اور ناریل پانی بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم کا اگلا (تیسرا) میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔ جبکہ میچ سے قبل خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جس میں بھارتی سُپر اسٹارز شریک ہوں گے۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔