ون ڈے رینکنگ،بلے بازوں میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار،باولرز میں شاہین شاہ ٹاپ ٹین میں شامل

بدھ 13  ستمبر 2023ء

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے کرکٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کے رینکنگ کے مطابق ون ڈے بلے بازوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم 863 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی اوپنر شبمن گل 759 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ون ڈےرینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے اوپنر امام الحق ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلےباز کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزلی کے بعد رینکنگ میں 8ویں پوزیشن پر ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما کی رینکنگ میں ایک درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ 9 ویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر موجود ہیں دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پرہیں، مچل اسٹارک دوسرے ، ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا ہی کے ایڈم زیمپا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کا پانچواں اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن کا چھٹا نمبر ہے۔بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے راشد خان کی ایک درجے تنزلی 8 ویں نمبر پر موجود ہیں،پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی دسویں اور حارث رؤف 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنھ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی ہیں۔ آل راؤنڈر کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا موجود ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ