ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ،قومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ

منگل 01  اگست 2023ء

ایشیئن چیمپینز ٹرافی کا مشن ،قومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی،ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ تین اگست کو کھیلے گی۔ ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ ہو گٸی۔ گرین شرٹس 3 اگست سے ملاٸیشیا کیخلاف میچ سے اپنے مشن کا آغاز کرے گی. انڈیا کے شہر چنائے میں 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جانیوالی ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلٸے پاکستان ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوٸی ۔قومی ٹیم امرتسر سے بذریعہ ہوائی جہاز رات نو بجے چنائے پہنچے گی.ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ کھیلے گا ۔گرین شرٹس کا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کیساتھ ہوگا۔تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کیساتھ,چوتھا میچ 7 اگست کو چین کیساتھ ہوگا ۔گرین شرٹس 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیخلاف مدمقابل ہوگی۔ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا.




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ