کرکٹ ورلڈ کپ سیکیورٹی انتظامات ،پاکستانی وفد بھارت کا دورہ کرے گا

هفته 01 جولائی 2023ء

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا ،جبکہ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا پندرہ اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے،ابھی تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے،اگر حکومت نے اجازت دی تو قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی،تاہم قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے پہلے بھارت میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور جن وینیوز پر پاکستان کے میچز ہیں وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے وفد بھارت جائے گا،ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد چنئی، بنگلور،حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد وفد بھارت بھیجا جائے گا واضح رہے کہ پورے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت ٹاکرا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں اور توقع ہے کہ صرف ایک میچ سے ورلڈکپ کی پوری آمدن کا بڑا شیئر حاصل ہو سکے گا،دوسری طرف احمد آباد میں پہلے ہی ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں اضافے کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ