کوہ پیما نائلہ کیانی کےلئے ستارہ امتیاز کا اعزاز |
|
بدھ 17 مئی 2023ء | |
ترجمان وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون پاکستانی کوہ پیما کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہےوزیراعظم شہبازشریف نے قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا،2013 میں ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے ماﺅنٹ ایورسٹ سرکی تھی |