کاشف شہروز آٹھ ہزار میٹر سے بلند گیارہ چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کو پیماہ بن گئے

پیر 17 اپریل 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق چھ بج کر اکتیس منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، نوجوان پاکستانی کو پیماء اب تک آٹھ ہزار میٹر سے بلند گیارہ چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اکیس سالہ شہروز آٹھ ہزار میٹر سے بلند گیارہ چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیماء بن گئے، وہ گیارہ بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیماء ہیں۔ان سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک بارہ بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ شہروز کاشف اگلے مرحلے میں داؤ لاگیری چوٹی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام چودہ سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں، نوجوان کوہ پیماء براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو پہلے سر کرچکے ہیں




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ