امریکی جنگی مشقیں ریڈ لائن کی انتہا ہیں،شمالی کوریا کا انتباہ

جمعرات 02 فروری 2023ء

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی سیاسی اور فوجی صورتحال تناٗو کی انتہا تک پہنچ چکی ہے،امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مشترکہ جنگی مشقیں ریڈ لائن کی انتہا ہیں جو جزیرہ نما کوریا کو جنگ کے شکار خطے میں تبدیل کر سکتی ہیں بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکہ کے شمالی کوریا کے خلاف جارحانہ اقدامات جب تک جاری ہیں کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں،اور کسی بھی امریکی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا جس میں جوہری طاقت کے استعمال کا آپشن بھی موجود ہے واضح رہے کہ امریکا نے گشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقوں کو مزید وسعت دینے،نئے جنگی بیڑے اور طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام