پاکستان کو مستحکم معاشی پوزیشن میں دیکھنے کے خواہاں ہیں،امریکا

جمعرات 19 جنوری 2023ء

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے مکمل آگاہ ہیں اور اسے مستحکم معاشی پوزیشن میں دیکھنے کے خواہاں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے مذاکرات کر رہا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان امریکا کا اہم پارٹنر ہے اور امریکا پاکستان کو بھرپور معاونت فراہم کرے گا تاہم مالیاتی اداروں سے معاملات پاکستان نے خود طے کرنے ہیں نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنیکل معاملات پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں،جبکہ محکمہ خارجہ،پاکستانی دفتر خارجہ اور دونوں ممالک کی وزارت خزانہ کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوتی ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر