ایران کی پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 19 جنوری 2023ء

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگردی کی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔ جس پر ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے کا کہنا تھا کہ حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہوئے، ایرانی سفارت خانہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہےاور انکے دکھ میں شریک ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ دکھ ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے مذموم واقعات سے متاثر ہیں




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار