طاقتور ترین پاسپورٹ متحدہ عرب امارات اور جاپان سرفہرست،پاکستان آخری چار ممالک میں شامل

بدھ 11 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین میں متحدہ عرب امارات کا نام سرفہرست ہے، جبکہ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی فہرست میں جاپانی پاسپورٹ کو سرفہرست رکھا گیا ہے آرٹن کیپیٹل کی فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا کےبغیر ایک سو اکیاسی ممالک کا سفر کرسکتے ہیں،جبکہ فہرست میں سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا کے ممالک دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ان ممالک کے شہریوں کو ایک سو چوہتر ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کی سہولت موجود ہے۔ آرٹن کیپٹل کی فہرست میں ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر ہیں ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ایک سو چوہتر ممالک میں بغیر ویزہ سفر کر سکتے ہیں، دوسری طرف ہینلے انڈیکس کے مطابق جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزا ایک سو ترانوے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں، جبکہ سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس دوسرے نمبر پر ہیں ان ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری ایک سو بانوے ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں، فہرست کے مطابق جرمنی اور اسپین کے پاسپورٹس 190 ممالک میں ویزا فری انٹری کےلئے کارآمد ہیں انکا فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔ آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر بانویں نمبر پر موجود ہے،پاکستان سے نیچے عراق، شام اور افغانستان موجود ہیں،جبکہ آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستان ایک سو چھ نمبر پر موجود ہےاس سے نیچے شام، عراق اور افغانستان موجود ہیں۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے