سعودی عرب کا شہر العلا دنیا کے سات عجائب میں شامل

هفته 07 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق یونیسکو تاریخی و ثقافتی ورثہ قرار دیئے گئے العلا شہر کا زیادہ تر حصہ غیر دریافت شدہ ہے اور صرف پانچ فیصد حصے کی کھدائی کی گئی ہے جس میں عرب کی دو لاکھ سال پرانی تاریخ سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے العلا سعودی عرب کے شمال مغربی صحرا میں واقع ہے اور اس کے حوالے سے عرب سے باہر کے لوگ بہت کم معلومات رکھتے تھے،گزشتہ سال اس علاقے کو سرکاری طور پر سیاحوں کےلئے کھولا گیا تھا، تاریخٰ اور ثقافتی شہر کو سات عجائب میں شامل کرنے کے بعد محققین کا خیال ہے کہ شہر کے باقی علاقے سے بھی انسانی اور عرب تاریخ کے حوالے مزید پردوں سے نقاب اٹھے گا، العلا کے ساتھ فرانس کے مونٹ سینٹ مائیکل، ارجنٹینا کے پیریٹو مورینو گلیشیئر، بھوٹان کے ٹائیگرز نیسٹ مونیسٹری، ترکیہ کے کیپاڈوچیا، برطانیہ کی لیک ڈسٹرکٹ اور جنوبی افریقا کی سارڈائن رن کو 2023 کے سات عجائب کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟