کابل میں ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے،ہوٹل میں موجود غیر ملکی محفوظ رہے،ترجمان افغان حکومت

پیر 12 دسمبر 2022ء

کابل میں ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں دہشتگرد ماے گئے،دو غیر ملکی زخمی ہوئے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہوٹل حملے میں دو غیرملکی زخمی ہوئے ہیں، دونوں زخمی غیرملکی ہوٹل کی بالکونی سے نیچے کودنے پر زخمی ہوئے۔ کابل کے علاقے شہرِنو میں دہشتگردوں نے ہوٹل کے نزدیک دھماکا کیا اور پھر ہوٹل میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی۔جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے مین لے لیا اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا دہشتگردوں کےحملے میں ہوٹل کی ایک منزل پر آگ بھی لگ گئی۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کچھ دیر فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں حملہ آوروں کو مار دیا گیا، ہوٹل میں چینی باشندے اور دیگر غیرملکی قیام کرتے ہیں ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کسی غیر ملکی کی ہلاکت نہیں ہوئی،ہوٹل میں موجود تمام افراد محفوظ رہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے