بین الاقوامی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، امریکا

جمعرات 08 دسمبر 2022ء

مریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کہ پاکستان ایک اہم شراکت دار ہے،ملکر کام کرنے کےلئے پرعزم ہیں، دیکھنا ہے کہ دہشتگردافغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں۔افغانستان میں دہشتگرد منظم ہوئے تو دوبارہ کارروائی کر سکتے ہیں واشنگٹن میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس صلاحیتیں موجود ہیں، ماضی میں ان صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کر چکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنا سکیں نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہوں کو متحرک ہوتے دیکھا ہے، دیکھنا ہے کہ دہشتگردافغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں۔پاکستان ایک اہم شراکت دار ہے، خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام سے امدادی گرانٹ ملتی ہے، یہ پروگرام پیشہ ورانہ فوجی تعلیم، آپریشنل اور تکنیکی کورسز فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مستحکم کرتاہے، یہ تعاون خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید کے خارجہ سیکرٹری بننے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے مسلسل جھوٹی اور بزدلانہ افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستانی عوام اور پاکستان کے آئینی نظام کی حمایت میں ہیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے، ہم جس چیز کے حق میں ہیں وہ پاکستان کا آئینی نظام ہے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا