ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث تین بھارتی کینڈین پولیس نے گرفتار کر لئے

هفته 04 مئی 2024ء

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کیس میں اہم پیش رفت، سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارت کی جانب سے ان گرفتاریوں پر چپ سادھ لی گئی گزشتہ سال علاقے سری میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کیا گیا تھا، جس پر کینیڈین حکومت کی جانب سے بھارت پر شکوک وشبہات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین پولیس نے ’ہٹ اسکواڈ‘ کے تین ممبران کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اٹھائیس سالہ کرنپریت سنگھ، بائیس سالہ کمل پریت سنگھ اور کرن برار کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان کے ملوث ہونے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بھارتی حکومت کے تانے بانے سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تحقیقی ٹیم کی جانب سے کچھ ماہ پہلے ملزمان کی شناخت کر لی گئی تھی جبکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ تینوں ملزمان مختلف ذمہ داری جن میں ڈرائیور ، شوٹر، اسپاٹر شامل ہیں، نبھا چکے ہیں۔ کینیڈین پولیس کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ اس تحقیقات میں امریکی قانونی فورسمنٹ ایجنسی کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا ہے۔رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیوڈ ٹیبول کے مطابق یہ تحقیقات یہاں ختم نہیں ہوئی ہیں، دیگر افراد نے بھی اس قتل میں اپنا کردار ادا کیا ہے، ہم ہر ایک کردار کو بے نقاب کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے پر امید ہیں۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔