ایران نے اسرائیل میزائل حملے کی تردید کردی،تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

جمعه 19 اپریل 2024ء

ایران نے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید جاری کردی،3 ڈرون تباہ کر دیئے گئے اسرائیل میزائل حملے کے حوالے سےایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔ ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں، اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکام نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل حملہ کیا ہے، اسرائیلی میزائل ایرانی شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا۔ اسرائیل کا حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا۔ جبکہ یران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے۔ ادھرعالمی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔جوہری ایجنسی نے فریقین سے تحمل کی اپیل بھی کی ہے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا