ایران حملہ،اسرائیل نے ایئر بیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر لیا

پیر 15 اپریل 2024ء

اسرائیل پر ایران کا حملہ، نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں ،اسرائیلی ایئر بیس پر 5 ایرانی میزائل لگے جس کے باعث 3 رن ویز اور 1 طیارے کو نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حملے میں 5 ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی ایئر بیس کو ہٹ کیا جس کے باعث ایف 35 طیاروں کے نیواٹم Nevatim ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی ایئر بیس کے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا، نیواٹم ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ ایران کے حملے کے 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد اسرائیل نے فوجی اڈے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے نقصان کی تصاویر جاری کر دیں۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرون اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، میزائل اور ڈرون ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ایران نے اسرا ئیل پر 200سے زیادہ ڈرون اور کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے حملے کیے۔ایران نے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دے دیا۔ امریکا کے علاوہ برطانیہ اور فرانس کی فوج نے بھی ایرانی ڈرون اور میزائلوں کو نشانہ بنایا۔اردن کے لڑاکا طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرون مار گرائے، ایرانی میزائلوں کے کچھ ٹکڑے عراق کے کرد ریجن سے بھی ملے ہیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی